ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: پرمٹ کے ساتھ بیف لے جارہے ٹیمپو پر شر پسندوں کا حملہ۔ڈرائیور کی پیٹائی۔200کلو گوشت پر انڈیل دیاکیروسین!

منگلورو: پرمٹ کے ساتھ بیف لے جارہے ٹیمپو پر شر پسندوں کا حملہ۔ڈرائیور کی پیٹائی۔200کلو گوشت پر انڈیل دیاکیروسین!

Sun, 21 Jun 2020 12:32:39    S.O. News Service

منگلورو،21؍جون (ایس او نیوز) کنکن ناڈی علاقے میں بیف لے جارہے ایک ٹیمپو کو روک کر ڈرائیو ر کی پیٹائی کرنے کے بعد گاڑی میں موجود 200کلو گرام گوشت شرپسندوں نے کیروسین انڈیل دیا اور گوشت ناقابل استعمال بنادیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق یہ واقعہ ہائی لینڈ اسپتال کے قریب پیش آیا، جب راشد نامی ایک شخص کودرولی قصائی خانے سے تمام تر قانونی دستاویزات کے ساتھ 200کلو گرام گوشت کنکن ناڈی مارکیٹ میں بیف کے بیوپاری ذاکر کو پہنچانے کے لئے جارہاتھا۔ مبینہ طور پر کچھ شرپسندوں نے کار اور موٹر بائک پر اس کا پیچھا کیااور بیچ سڑک پر ٹیمپو رکوائی۔ پھر ڈرائیور پر حملہ کرنے کے بعد گاڑی میں موجود گوشت پر کیروسین انڈیلنے کے ساتھ ہی ٹیمپوکو بھی نقصان پہنچایا۔

بتایا جاتا ہے کہ جب مقامی لوگ جمع ہونے لگے تو شرپسند موقع پر سے فرار ہوگئے۔بیف ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے صدر علی حسن اور کنکن ناڈی مارکیٹ ایسوسی ایشن کے اراکین نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے اور شرپسندوں کے خلاف کڑی قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


Share: